spot_img

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پنجاب میں زرعی میکانائزیشن کے لیے بلا سود قرضے

لاہور (کسان نیوز): وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب...

لہسن کی فصل کو بچائیں!

سیالکوٹ (کسان نیوز): پاکستان میں لہسن کی فصل کا...

کورین تاجروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے حبیب...

پاکستان میں کپاس کی پیداوار بحران کا شکار

پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا بحران کئی سالوں...

اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے ٹرپل جین ورائٹی کے انتخاب پر زور

صادق آباد: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع صادق آباد، سعید...

کورین تاجروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے حبیب گیلانی کی سربراہی میں کورین تاجروں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اعزازی قونصل جنرل صبا خان بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کورین تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کسی بھی ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اور پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے پرامن اور سازگار ماحول فراہم کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، تاکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے۔ گورنر پنجاب نے کورین وفد کو زرعی شعبے میں جدید کاشتکاری میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گوشت کی برآمدات اور زرعی تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے کورین سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مزید تجارتی وفود کے تبادلے پر بھی زور دیا تاکہ معاشی تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔اس موقع پر حبیب گیلانی نے کہا کہ کورین وفد پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، اور وہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون ناگزیر ہے۔ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

spot_imgspot_img