spot_img

تازہ ترین

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

پنجاب میں زرعی میکانائزیشن کے لیے بلا سود قرضے

لاہور (کسان نیوز): وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب...

لہسن کی فصل کو بچائیں!

سیالکوٹ (کسان نیوز): پاکستان میں لہسن کی فصل کا...

کورین تاجروں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے حبیب...

پاکستان میں کپاس کی پیداوار بحران کا شکار

پاکستان میں کپاس کی پیداوار کا بحران کئی سالوں...

اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے ٹرپل جین ورائٹی کے انتخاب پر زور

صادق آباد: اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع صادق آباد، سعید...

پنجاب میں زرعی میکانائزیشن کے لیے بلا سود قرضے

لاہور (کسان نیوز): وزیر زراعت و لائیو اسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ پنجاب ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کے حوالے سے زراعت ہاؤس لاہور میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے شرکت کی۔

وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب زرعی میکانائزیشن کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور اسی مقصد کے تحت ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر پروگرام کے لیے 400 ارب روپے سے زائد فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی میکانائزیشن کا تناسب صرف 35 فیصد ہے جبکہ یورپ میں یہ شرح 70 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جدید زرعی مشینری کے بغیر زرعی شعبے کی ترقی ممکن نہیں۔

وزیر زراعت نے اعلان کیا کہ گرین پاکستان انیشی ایٹو پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں تحصیل کی سطح پر "ایگری رینٹل سروسز متعارف کروائی جا رہی ہیں، جہاں کاشتکار جدید مشینری کرائے پر حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت سروس پروائیڈرز، درآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور مشترکہ طور پر مشینری خریدنے والے کاشتکاروں کو 5 کروڑ روپے تک بلا سود زرعی قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے اجلاس میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہائی ٹیک فنانسنگ پروگرام کے تحت مختلف فصلوں کے لیے 25 اقسام کی زرعی مشینری کرایہ پر دستیاب ہوگی تاکہ زرعی میکانائزیشن کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری زراعت آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) کیپٹن (ر) وقاص رشید، ڈائریکٹر جنرل زراعت نوید عصمت کاہلوں، انجینئر ساجد نصیر سمیت زرعی مشینری کے درآمد کنندگان، مینوفیکچررز اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

یہ منصوبہ پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے کاشتکاروں کو جدید زرعی سہولیات فراہم کرنے کا ایک انقلابی اقدام ہے، جس سے نہ صرف پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ زرعی شعبہ جدید خطوط پر استوار ہوگا۔

کسان نیوز – ہمیشہ کسانوں کے ساتھ!

المادة السابقة
spot_imgspot_img